4,942
likes
17
comments
daily view 0
monthly view 0
Live Analytics
Comments 0
سلسلۂ مباحثِ کوثر | اتواں حصہ | خیر سے روکنے والا Analytics Table
Income Estimates for سلسلۂ مباحثِ کوثر | اتواں حصہ | خیر سے روکنے والا
Based on this YouTube video's total view count of 18.4K views and industry-standard rates, the estimated total earning is $13 - $37 through ad revenue. Historical data is not yet available to calculate daily, weekly, or monthly averages.
About سلسلۂ مباحثِ کوثر | اتواں حصہ | خیر سے روکنے والا
Explore سلسلۂ مباحثِ کوثر | اتواں حصہ | خیر سے روکنے والا with 18,497 views, 4,942 likes, and 17 comments. Experience the impact of this video content that has captured audience attention.
بسم الله الرحمن الرحیم گزشتہ گفتگو میں بیان کیا گیا تھا کہ امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لیے اسوہ اور نمونۂ عمل سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں، اور سیدہ فاطمہ اہل بیت علیہم السلام پر اللہ کی حجت ہیں۔ دوسرے خلیفہ کے زمانے کی بدعتوں میں سے ایک بدعت اذان سے حَيَّ عَلَى خَيْرِ الْعَمَلِ کو حذف کرنا اور اس کی جگہ الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ کو شامل کرنا تھا، یعنی نماز نیند سے بہتر ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس بدعت کی وجہ کیا تھی؟ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حَيَّ عَلَى خَيْرِ الْعَمَلِ کا معنی بیان کرتے ہوئے فرمایا: دَعَاكَ إِلَى بِرِّ فَاطِمَةَ وَوُلْدِهَا یعنی سیدہ فاطمہ اور ان کی اولاد کے ساتھ نیکی اور محبت کی طرف جلدی کرو۔ جہاں بھی لفظ خیر آتا ہے، وہاں سیدہ فاطمہ کی طرف ایک اشارہ ہوتا ہے۔ پس خَيْرُ الْعَمَلِ یعنی سیدہ فاطمہ اور ان کی اولاد سے محبت، اور یہی بہترین عمل ہے۔ حَيَّ عَلَى خَيْرِ الْعَمَلِ نماز کا مقدمہ ہے۔ یعنی میں اس امید کے ساتھ نماز میں داخل ہونا چاہتا ہوں اور اپنے معراج کا آغاز کرنا چاہتا ہوں کہ میرے دل میں سیدہ فاطمہ زہرا کی محبت موجود ہو۔ کیونکہ فرمایا گیا ہے: الصَّلَاةُ مِعْرَاجُ الْمُؤْمِنِ نماز مؤمن کی معراج ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس معراج کا آغاز سیدہ فاطمہ علیہا السلام کی محبت سے ہوتا ہے۔ پس خیر سے مراد سیدہ فاطمہ زہرا ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ مَنَّاعٌ لِلْخَيْرِ یعنی خیر سے روکنے والا کون ہے؟ قرآن کریم میں مَنَّاعٌ لِلْخَيْرِ کا ذکر دو مقامات پر آیا ہے۔ ان میں سے ایک سورۂ قلم ہے، جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَهِينٍ هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ اور ہر اس شخص کی اطاعت نہ کرو جو بہت قسمیں کھانے والا اور ذلیل ہو، جو دوسروں کی عیب جوئی کرتا ہو اور چغلیاں کھاتا پھرتا ہو، جو خیر سے بہت زیادہ روکتا ہو، حد سے بڑھنے والا اور گناہگار ہو۔ پس اگر اہل بیت ہر خیر کی اصل اور سرچشمہ ہیں، اور اگر سیدہ فاطمہ زہرا خیر مطلق ہیں، تو جو شخص اس خیر کے مقابلے میں کھڑا ہوا، وہ تمام شر کی اصل بن جاتا ہے، اور وہی خیر سے روکنے والا ہے۔ ————————————— ¹. إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ فَمَنْ نَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَىٰ نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْفَىٰ بِمَا عَاهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں، وہ درحقیقت اللہ سے بیعت کرتے ہیں۔ اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔ پھر جو شخص عہد توڑتا ہے، وہ اپنے ہی نقصان کے لیے عہد توڑتا ہے، اور جو اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کرتا ہے، اللہ عنقریب اسے اجرِ عظیم عطا فرمائے گا۔ 📗 سورۂ فتح، آیت ۱۰۔ ². مَنَّاعٍ لِلْخَيرِ، قَالَ الْمَنَّاعُ الثَّانِي، وَ الْخَيرُ وَلَايهُ اَمِيرِ الْمُوْمِنِينَ وَ حُقُوقُ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَيهِمُ السَّلَام. وَ لَمَّا کَتَبَ الْاَوَّلُ کِتَابَ فَدَکَ بِرَدِّهَا عَلَي فَاطِمَهَ مَنَعَهُ الثَّانِي ، فَهُوَ مُعْتَدٍ مُرِيبٍ. «خیر سے بہت زیادہ روکنے والا»؛ فرمایا: روکنے والے سے مراد دوسرا ہے، اور خیر سے مراد امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت اور آلِ محمد علیہم السلام کے حقوق ہیں۔ اور جب پہلے نے فدک سیدہ فاطمہ علیہا السلام کو واپس کرنے کی تحریر لکھی، تو دوسرے نے اسے روک دیا۔ پس وہ حد سے بڑھنے والا اور شک پیدا کرنے والا ہے۔ 📚 بحار الانوار، جلد ۲۹، صفحہ ۱۱۳؛ جلد ۳۰، صفحہ ۱۵۸۔ تفسیرِ قمی، جلد ۲، صفحہ ۳۲۶۔ وَ لا تُطِعْ کُلَّ حَلَّافٍ مَهِينٍ. قَالَ الحَلَّافُ الثَّانِي، حَلَفَ لِرَسُولِ اللَّهِ (ص) اَنَّهُ لَا ينْکُثُ عَهْداً. هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ «اور ہر بہت قسمیں کھانے والے، ذلیل شخص کی اطاعت نہ کرو۔» فرمایا: بہت قسمیں کھانے والے سے مراد دوسرا ہے، جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے قسم کھائی تھی کہ وہ کوئی عہد نہیں توڑے گا۔ «بہت عیب جوئی کرنے والا، چغلیاں کھاتا پھرنے والا۔» 📚 بحار الانوار، جلد ۳۰، صفحات ۱۶۵ اور ۲۵۸۔ تاویل الآیات، صفحات ۶۸۶ اور ۶۸۷؛ جلد ۲، صفحہ ۳۸۰۔ ³. 📗 سورۂ قلم، آیات ۱۰ تا ۱۳۔
About YouTube Real-Time View Count
With SocialCounts.org’s view counter, track your YouTube video’s live view count and YouTube likes count in real time with fast, reliable updates.
Watch every YouTube video live view count rise with our real-time YouTube views tracker—built for accuracy and minimal delay.
Follow YouTube real time views as they happen, using our dedicated view counter for YouTube videos.
Get up-to-date live view count on YouTube and see real-time growth with SocialCounts.org’s smart tracking tools.
Embed Widget
Parameters:
fullscreen=true- Fullscreen countergraph=true- Live graph chartcounter=0/1/2- Select counter (0=likes, 1=views, 2=comments)
URL
Click to copy the embed URL to your clipboard

